ملاوٹ مافیا، ناقص خوراک فروخت کرنیوالو ں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی

09:18 PM, 12 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کاناقص اشیاء کوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،اس سلسلے میں کینال موڑ وحدت روڈپر واقع فضل حق ڈیرہ پر چھاپے کے دوران فوڈ لائسنس اورمیڈیکل سرٹیفیکٹ نہ ہونے،کچن ایریا میں فیول کی بد بو موجودہونے،پانی لے ٹینکر میں حشرات کی موجودگی،احاطے اور جسمانی صفائی کے ناقص انتظا م اور و رکرز کا جیولری پہن کر کام کرنے پر احاطے کو سیل کر ،داتا دربار کے قریب شان باورچی ،ہجویری سوئٹس اور ندیم ہوٹل پرچھاپے کے دوران اشیاء خوردونوش کوڈھانپ کرنہ رکھنے،فوڈ لائسنس نہ ہونے اورٹوٹے فرش کھلے کوڑا دان کا کچن ایریا میں پائے جانے پر احاطے کو سیل کر دیا گیا.

سمن آباد میں بسم اللہ قصوری ملک شاپ پر چھاپے کے دوران ،واشنگ ایریا کا گندا ہونے،گندے فریزر میں دودھ کو محفوظ کرنے اورجسمانی صفائی کے نامناسب انتظام ہونے پر سیل اور 16 کلو دودھ کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔گڑھی شاہومیں ڈھاکہ بھئیابریانی اینڈ ریسٹورنٹ،فیروزپورہ پر جاوا فیملی ریسٹورنٹ،ٹھوکرنیاز بیگ پر الخان ریسٹورنٹ،شالیمار لنک روڈ پر مسٹر ٹویسٹر،غازی آباد میں عابد فروزن فوڈ،شادمان مارکیٹ میں بغدادی ریسٹورنٹ اینڈ فوڈ کو مجموعی طور پر 75ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

کریم پار ک ر مضان بازار،بیرون دہلی گیٹ رمضان بازار،شیر شاہ کالونی رمضان بازار،بیگم کوٹ ستہ مضان بازار،چونگی رمضان بازار، بیدیاں رمضان بازار،ٹاؤن شپ ماڈل ٹاؤن رمضان بازار،سبزاذار رمضان بازار،اور شہر کے مختلیف رمضان بازاروں کا دورہ کیا گیا۔تمام سٹالز پر معائنہ کے دوران نتائج تسلی بخش پائے گئے اور مزید بہتری کے احکامات جاری کیے گئے اور7 کلو خراب ٹماٹر، 10 کلو  رنگین سلنٹی، 4کلو ویفر بسکٹ، 20 پیکٹ غیر میعاری پکوڑیاں، 3 کلوپیاز، 15 کلو کریلے، 3 کلوآڑو 5 کلو خربانی کو موقع پر سٹالز سے ہٹاکر ضائع کر دیا گیا۔

مزیدخبریں