وفاقی پولیس نے110بھکا ریو ں کو گرفتار کر لیا

08:46 PM, 12 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بھکا ریو ں کے خلاف مہم کے دوران وفاقی پولیس نے110بھکا ریو ں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطا بق وفاقی دارالحکومت میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جا ری ہے ، وفاقی پولیس نے گزشتہ روز بھکا ریو ں کے خلاف چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے110بھکا ریوں کو شہر کے مختلف مقاما ت سے گرفتار کر کے ان کے خلاف قانو نی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے. 

اس سلسلہ میں بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے اسکا ر ڈز تشکیل دئیے گئے ہیں ، جن سے روزانہ کی بنیا د پر رپو ر ٹ لی جارہی ہے ، نا قص کا رکردگی کسی صورت بر داشت نہیں کی جا ئے گی.

ا یس ایس پی اسلام آ باد نے تما م ایس پیز زون کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ وفاقی دارالحکو مت میں بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی کے عمل میں مزید تیز ی لا ئی جا ئے،مسا جد ،امام با ر گا ہو ں ، تجا رتی مراکز پر کو ئی بھکا ری نظر آ ئے تو اس کے خلاف فوری کا رروائی عمل میں لا ئی جائے۔

مزیدخبریں