بیجنگ: چین کی مشہورو معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ (وی چیٹ)نے مصدقہ خبر جانچنے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے،یہ فیچر اپنے صارفین کے اکاﺅمٹس کے گرد گھومتی غلط اور جعلی خبروں کے بارے انتباہ جاری کرتا ہے اور ساتھ ہی اس خبر کا ایک ٹکڑا چینی سینسر بورڈ،پولیس اسٹیشن اور دیگر سرکاری میڈیا پراز خود خبر کی تصدیق کے لئے ٹرانسفر کر دیتا ہے،چین میں (وی چیٹ)صارفین کی تعداد 900ملین ہے.
معروف غیر ملکی میڈیا کی تفصیلات کے مطابق چین کی مشہورو معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ (وی چیٹ)نے مصدقہ خبر جانچنے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔یہ فیچر اپنے صارفین کے اکاﺅمٹس کے گرد گھومتی غلط اور جعلی خبروں کے بارے انتباہ جاری کرتا ہے اور ساتھ ہی اس خبر کا ایک ٹکڑا چینی سینسر بورڈ،پولیس اسٹیشن اور دیگر سرکاری میڈیا پراز خود خبر کی تصدیق کے لئے ٹرانسفر کر دیتا ہے۔چین میں (وی چیٹ)صارفین کی تعداد 900ملین ہے۔
چینی سوشل میڈیا سائٹ ہی وہ واحد سوشل میڈیا سائٹ ہے جس نے اپنے صارفین کی سہولت اور سچائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا انقلابی قدم اٹھایا ہے جس سے اپنے صارفین تک صرف مصدقہ خبر اور اطلاعات پہنچا سکے۔ چینی عوام میں اس ویب سائٹ کے ذریعے پیغام رسانی، بل ادائیگی،کھانوں کے آرڈرز دینے کا عام رجحان پایا جاتا ہے اس لئے یہ ضروری ہو گیا تھا کہ یہ ویب سائٹ اپنے صارفین کے تحفظ کو مد نظر رکھے اور مزید سہولیات بہم پہنچائے۔