ابوظہبی:ایتھوپیا اور انڈونیشیاءکے وزراءعظم نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النحیان سے اتوار کے دن ٹیلیفونک رابطے کیے اور دو طرفہ دوستی اور تعاون کے بڑھانے پر بات چیت کی۔
معیشت، تجارت اور ترقی میں تعاون پر بات کرتے ہوئے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النحیان نے دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے کو پیش نظر رکھتے ہوئے مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا۔اسکے ساتھ ساتھ دونون ممالک کے راہنماؤں نے باہمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی و علاقائی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔
انھیں انڈونیشیاءکے صدر سے بھی کا ل موصول ہوئی جس میں انھوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور عالمی ترقی پر بات چیت کی اس دوران انھوں نے دو طرفہ تعاون و تعلقات بڑھانے پر بھی زور دیا۔