باقاعدگی کیساتھ 4 بادام کھانے کے جسم پر حیران کن اثرات

لاہور: جب کبھی میوہ جات کا ذکر ہو تو بادام ان میں بادام سر فہست ہوتا ہے ، بادام میں موجود متعدد وٹامنز اور اجزاءجسم کو صحت مند اور شخصیت کو خوبصورت بناتے ہیں۔تاہم روزانہ بادام کی صرف چار گریاں کھانا جسم پر درج ذیل حیران کن اثرات ڈالتا ہے۔

باقاعدگی کیساتھ 4 بادام کھانے کے جسم پر حیران کن اثرات

لاہور: جب کبھی میوہ جات کا ذکر ہو تو بادام ان میں بادام سر فہست ہوتا ہے ، بادام میں موجود متعدد وٹامنز اور اجزاءجسم کو صحت مند اور شخصیت کو خوبصورت بناتے ہیں۔تاہم روزانہ بادام کی صرف چار گریاں کھانا جسم پر درج ذیل حیران کن اثرات ڈالتا ہے۔

یاداشت کی بہتری
یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ بادام کو دماغ کی غذا بھی قرار دیا جاتا ہے جو کہ یاداشت کو بہتر بناتا ہے اور یہ سب وٹامن ای اور اس میں شامل فیٹی ایسڈز کا اثر ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ میوہ دماغ پر عمر کے اثرات کو جھاڑنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بالوں کی نشونما
باداموں میں وہ سب وٹامن اور اجزاءہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور انہیں مضبوط بناتے ہیں، اس میں موجود میگنیشم اور زنک بالوں کی نشوونما بہتر کرتے ہیں، جبکہ وٹامن ای انہیں مضبوط اور وٹامن بی چمکدار اور لمبی عمر دیتے ہیں۔

کولیسٹرول میں کمی
بادام جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کے لیے موثر ترین غذاو¿ں میں سے ایک ہیں، اگر کولیسٹرول بہت زیادہ ہو تو گریوں کی تعداد دن بھر میں چار کی بجائے بیس سے تیس کردیں۔ عام طور پر زیادہ کولیسٹرول کی علامات پکوں کے نیچے سفید دھبے، ٹانگوں میں خارش اور قبل از وقت سفید بالوں کی شکل میں سامنے آتی ہیں۔

دلی امراض سے حفاظت
باداموں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس، صحت بخش چربی، میگنیشم اور کاپر دل اور خون کی شریانوں کی صحت کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔

جھریوں کی روک تھام
بادام میں مینگنیز نامی جز موجود ہوتا ہے جو کہ کولیگن نامی ایک پروٹین کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتا ہے جو کہ جلد کو ہموار رکھتا ہے۔ اس میں شامل وٹامن ای بھی بڑھاپے کے اثرات کے خلاف جدوجہد میں مدد دیتا ہے۔

وزن میں کمی
ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ باداموں میں مٹھاس وغیرہ بہت کم ہوتی ہے اور اس کو روزانہ تھوڑی مقدار میں کھانا میٹابولزم کو بہتر بناکر جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے۔