اوپی سی نے سعودیہ میں مقیم پاکستانی کو 50 لاکھ روپے مالیت مکان کا قبضہ واپس دلادیا

06:02 PM, 12 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور : اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کوششوں سے سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانی کو 50 لاکھ روپے مالیت مکان کا قبضہ واپس دلوادیا گیا ہے۔ اس مکان پر اوورسیز پاکستانی کی سابقہ بیوی نے اپنے بھائیوں کی مدد سے ناجائز قبضہ کررکھا تھا ۔کمشنر اوپی سی افضال بھٹی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ ،سعودی عرب میں رہائش پذیر محمد جمیل نے کمیشن کو درخواست دی کہ اس نے ذاتی وجوہ پر اپنی بیوی کو طلاق دی تو اس نے اپنے بھائیوںکی مدد سے اس کے بوریوالہ میں واقع 5 مرلے کے مکان پر قبضہ کرلیاہے ، جس کو واگزار کرایا جائے۔

افضال بھٹی نے بتایا کہ اس شکایت کو ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی وہاڑی کوریفر کیاگیا جس کے ارکان کی کوششوں سے محمدجمیل کو اس کے مکان کا قبضہ واپس دلوادیاگیا۔انہوں نے کہا کہ اوپی سی سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے کوشاں ہے اور اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت ادارے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں