کابل: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی افواج کی گاڑی علاقے میں گشت پر تھی کہ اچانک گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، جس کے بعد امریکی فوجی اہلکاروں نے وہاں موجود شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افغان شہری ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ
یاد رہے گزشتہ دنوں جنوبی افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں اس وقت 3 افغان پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے جب افغان اور امریکی سیکیورٹی فورسز ایک مشترکہ آپریشن میں مصروف تھے۔
مزید پڑھیں: بھارتی آرمی چیف سڑک کاغنڈہ ہے،کانگریسی رہنما
اس سے پہلے بھی متعدد بار امریکی افواج کی گاڑیوں کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے زریعے نشانہ بنایا جا چکا جس کے تنیجے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں