بالی ووڈ فلم "بینک چور"" کا گانے "جے بابا" کی ویڈیو ریلیز

ممبئی: بالی ووڈ کی آئندہ آنیوالی کامیڈی فلم’بینک چور‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

05:23 PM, 12 Jun, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کی آئندہ آنیوالی کامیڈی فلم’بینک چور‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابقفلم ’بینک چور‘ کا مزاح سے بھرپور نیا گانا جاری کردیا گیا ہے۔’جے بابا‘ کے بول پر مبنی یہ گانا نقاش عزیز کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کو گوتم شرما نے ترتیب دیا ہے۔  بالی ووڈ کی مزاح اور تھرل سے بھرپور کامیڈی فلم جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے، ا س فلم کی کہانی تین بیوقوف چوروں کے گرد گھومتی ہے جو بینک لوٹنے کے لئے مختلف منصوبے بناتے ہیں ۔ اس فلم میں اداکار رتیش دیش مکھ، وویک اوبرائے، ریا چکرابورتی سمیت کئی اداکار شائقین کو اپنی دلچسپ اداکاری کے ذریعے ہنساتے نظر آئیں گے۔واضح رہے یہ فلم رواں سال16جون کو ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں