کارڈیف : سری لنکا کے خلاف اہم میچ کے لیے کوچ ، کپتان سمیت سبھی کھلاڑی اچھی پرفارمنس دکھانے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں۔ میچ سے قبل سابق کپتان اظہر علی نے بھی اپنی ٹیم کے بلند حوصلے بتاتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ جیسی اچھی پرفارمنس دکھائیں گے۔کارڈف میں جاری میچ سے قبل سابق کپتان اظہر علی کا کہنا تھا سری لنکا کے خلاف فتح کیساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گے۔
دوسری جانب قومی آل راؤنڈر شعیب ملک ون ڈے کیرئیر کا ڈھائی سوواں میچ کھیل رہے ہیں لیکن ان کی اہلیہ ثانیہ مراز ان کی حالیہ بیٹنگ لائن خراب ہونے کی وجہ سے تھوڑی پریشان ہیں۔بھارتی ٹینس کوئین شعیب ملک کے اہم میچ میں بہترین پرفارمنس دکھانے کے لیے پرامید ہیں ، 35 سالہ کھلاڑی نے ابھی تک 249 ون ڈے میچز کھیل کر 35.48 کی اوسط سے 9 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں سمیت 6742 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں گروپ بی کے انتہائی اہم میچ میں آج پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔