ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی آنے والی فلم ’ٹیوب لائیٹ‘ کے ریلیز ہونے میں ابھی 2 ہفتے باقی ہیں لیکن فلم کے ایک گانے نے ریلیز ہوتے ہی تہلکا مچا دیا۔ ٹیوب لائیٹ میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’تنکا تنکا دل میرا‘ بھی شامل ہے جسے 2 دن قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا اور اب تک 48 لاکھ 87 ہزار سے زائد بار اس گانے کو دیکھا جا چکا ہے جب کہ گانے کی تعریف کرتے ہوئے ہزاروں افراد نے اس پر تبصرے کیے ہیں۔
راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے گانے کو لوگ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر رہے ہیں۔ گانے کی ویڈیو میں سلمان خان اور ان کے بھائی سہیل خان کو جذبات سے بھرپور دکھایا گیا ہے اور ویڈیو میں بھارتی فوج کو لڑتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
جذبات اور خوبصورت مناظر میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے میں سلمان خان اپنے بھائی کی محبت میں قدرے جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔ 3 منٹ کے دورانئیے پر مشتمل اس گانے میں جہاں سلمان خان کے جذبات کو لوگوں نے سراہا وہیں راحت فتح علی خان کی آواز نے بھی لوگوں کو گانے کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔ سلمان خان کی یہ فلم بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع پر 1962 میں لگنے والی جنگ کے پس منظر پر بنائی گئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں