نصف رمضان گزر جانے کے باوجودبھی پشاورمیں مہنگائی عروج پر

نصف رمضان گزر جانے کے باوجودبھی پشاورمیں مہنگائی عروج پر

پشاور: ضلعی حکومت کی جانب سے گرانفروشی اور منافع خوری کے خلاف کارروائیوں کے باوجود مہنگائی کا جن بے قابو ہے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ بدستور برقرا ر ہے ۔پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی قوت خرید جواب دے رہی ہے جبکہ دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ برقرار ہے ۔پشاورمیں گوشت،قیمہ،مرغی،مشروبات،سبزیوں اور پھلوں کے نرخ رمضان کا نصف عشرہ گزر جانے کے باوجود کم نہیں ہو سکے ہیں ۔آم بدستور160روپے کلو میں فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ خوبانی 200روپے کلو سے تجاوز کر گئی ہے ۔اسی طرح سیب 180اور آڑو150روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں ۔

آلو بخارہ بازار میں آتے ہی 100روپے کلو تک جا پہنچا ہے ۔اسی طرح خربوزے کی قیمت40روپے کلو سے بڑھا کر 60روپے کر دی گئی ہے جبکہ کیلا فی درجن 120روپے تک بیچاجارہا ہے ۔بڑا گوشت 350روپے کلو سے تجاوز کر گیا ہے ۔بغیر ہڈی والے گوشت کی قیمت450روپے مقرر ہے ۔چھوٹا گوشت 750روپے میںفروخت ہورہا ہے ۔شہر کا وسطی علاقہ ہشت نگری گرانفروشوں کا گڑھ بن گیا ہے تاہم انتظامیہ اس طرف توجہ نہیں دے رہی ۔شہریوں نے ضلع ناظم اور ڈپٹی کمشنر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشوں کو لگام دینے کیلئے وسطی علاقے ہشت نگری میں بھر پور کارروائی کی جائے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مصنف کے بارے میں