سڈنی: آسٹریلیا سے چین جانے والا مسافر طیارہ خوفناک حادثے میں بال بال بچ گیا۔چائنا ایسٹرن ائرلائنز کا مسافر طیارہ ائربس اے 330سڈنی ائرپورٹ سے شنگھائی کے لیے روانہ ہوا۔
اڑان بھرنے کے ایک گھنٹے بعد طیارہ کے انجن میں سے خوفناک آواز آئی اور جھٹکے لگنے کے ساتھ جلنے کی بو آنے لگی، جس کے نتیجے میں مسافر سراسیمہ ہوگئے۔پائلٹ نے حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے فورا طیارے کو واپس سڈنی ائرپورٹ کی طرف موڑ لیا جہاں طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔
مسافروں نے طیارے سے زندہ سلامت باہر آنے کے بعد خوب خوشیاں منائیں۔ سوشل میڈیا پر طیارے کی تصاویر جاری ہوئی ہیں جس میں اس کے انجن میں بڑا سوراخ نظر آرہا ہے۔آسٹریلیا اور چین کے ایوی ایشن حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔