رنبیر کپور کا والدین کی پسند کی لڑکی سے شادی کرنے سے انکار

03:30 PM, 12 Jun, 2017

ممبئی: رنبیر کپور اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی مشہور ہیں جن میں سے میں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔ رنبیر کی کترینہ سے کنارہ کشی کے بعد ان کی والدہ نیتو کپور نے بیٹے کی شادی کے لیے لڑکیاں دیکھنا شروع کر دی تھیں جس کے لیے وہ گزشتہ دنوں لندن بھی گئیں جہاں بھارتی خاندان سے اس حوالے سے ملاقات کی تھی لیکن رنبیر نے اپنی والدہ کی ان تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران رنبیر نے اب والدہ کی مرضی سے شادی کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ رنبیر کپور نے کہا میں جب بھی شادی کروں گا اپنی پسند کی لڑکی سے کروں گا جسے میں اچھی طرح جانتا ہوں گا اور اس کی سوچ میری سوچ سے ملتی ہو گی۔

یاد رہے رنبیر کپور کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ جولائی میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو 2018 میں ریلیز ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں