ریاض: سعودی عرب کے صوبہ قطیف میں فوجی دستے کے قریب بم دھماکے میں ایک افسر ہلاک جب کہ دو زخمی ہوگئے۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق صوبہ قطیف کے علاقے المسورہ میں فوجی دستے کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک میجر ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ہلاک شدہ فوجی کا نام میجر طارق بن عبداللطیف العلاقی ہے۔ وزارت داخلہ نے واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن اورتحقیقات شروع کردی ہیں.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔