بھارتی آرمی چیف سڑک کاغنڈہ ہے،کانگریسی رہنما

02:35 PM, 12 Jun, 2017

نئی دہلی:بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما سندیپ ڈکشٹ اس وقت تنازع کا شکار ہوگئے جب انھوں نے بھارتی آرمی چیف جنرل پبن روات پر تنقید کرتے ہوئے انھیں سڑک کا غنڈا کہہ ڈالا۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویومیں انھوں نے کہاکہ یہ بہت برا محسوس ہوتا ہے جب ہمارے آرمی چیف سڑک کے غنڈے کی طرح بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے آرمی چیف کو اس طرح کی بات چیت زیب نہیں دیتی،یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین اگر پتھر پھینکنے کے بجائے ہتھیاروں کا استعمال کرتے تو یہ مسلح افواج کے لیے آسان ہوتا۔
انھوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ یہ لوگ پتھراو¿ کرنے کے بجائے ہم پر ہتھیاروں سے فائرنگ کریں، اس طرح مجھے خوشی ہوگی اور میں جو چاہوں گا وہ کرسکوں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں