اسلام آباد: تحریک انصاف کا جوشیلا کارکن مستان خان شیخ رشیدکا باڈی گارڈ بننے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ مستان خان کا کہنا ہے کہ کسی نے شیخ رشید کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ اس کی طبیعت صاف کر دیں گے۔ منفرد حلیے اور انوکھی گاڑی رکھنے والے مستان خان کا کہناہے کہ وہ شیخ رشید کا باڈی گارڈ بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ مستان خان شیخ رشید سے اظہار یکجہتی کے لئے سپریم کورٹ پہنچا اور ملنے کی خاطر کئی گھنٹے انتظار کرتا رہا۔
حالیہ مردم شماری میں انکشاف ہوا پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کے بارے میں انکشاف ہوا کہ 70 سالہ مستان خان وزیر کی تین بیویاں ہیں اور 22 بچوں کے والد ہیں تاہم اپنے بھائی کی طرح انہیں بھی اپنے پوتے پوتیوں کی تعداد یاد نہیں۔
منفرد مونچھوں، ہاتھوں میں بہت سی سونے کی انگوٹھیاں پہنے مستان خان شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں ایک سلیبرٹی کا سا مقام رکھتے ہیں۔ ٹرک آرٹ کے انداز میں سجی ان کی جیپ اور اس کے اسپیکرز سے اٹھتی پشتو موسیقی کی دھنیں ان کی پہچان ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں