برمنگھم: چیمپئنز ٹرافی میں انتہائی اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ دوپہر اڑھائی بجے ہونے والا ہے ۔تاہم ان دوٹیموں کے علاوہ تیسری ٹیم بارش بھی ہو سکتی ہے ۔
جو کسی بھی وقت اپنا رنگ دکھاسکتی ہے ۔اب سوچنے والی بات یہ ہے کہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ میں بارش ہو گئی تو بہتر رن ریٹ کے باعث سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ پاکستان کا گھر کا ٹکٹ کٹ جائے گا۔ لیکن اب لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ اگر دونوں میچوں میں ہی بارش ہو گئی تو پھر کون سی ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی؟
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔