پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن منایاگیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن منایاگیا

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیر کوچائلڈ لیبرکے خاتمے کا عالمی دن منایاگیا۔ اس دن کومنانے کامقصد نوعمر بچوں کو مشقت کی اذیتوں سے نجات دلا کر انہیں اسکول کا راستہ دکھانا اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے مدد مہیا کرنا ہے۔چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی انجمنوں، اسکولوں، کالجوں، نوجوانوں کی تنظیموں، میڈیا، خواتین کی تنظیموں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، مذاکرے، واکس اور تقریبات کا اہتمام کیاگیاجن میں ماہرین چائلڈ لیبر سے پیدا شدہ صورتحال کے متعلق لیکچر دیں گے۔

بچوں کی مشقت کے خلاف عالمی دن کی بنیاد انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن نے2002میں رکھی تھی۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں بچے گھریلو حالات سے مجبور ہو کر مشقت کررہے ہیں۔ چائلڈ لیبر کا شکار ان بچوں اور بچیوں کی عمریں 5سے 15برس کے درمیان ہیں۔ان میں بہت سے بچے غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے انہیں تعلیم اور مناسب خوارک کی سہولتیں حاصل نہیں ہوتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
 

مصنف کے بارے میں