گریجویشن کرنیوالے49ہزار سے زائد طلبا کو انٹرن شپ دے دی گئی

گریجویشن کرنیوالے49ہزار سے زائد طلبا کو انٹرن شپ دے دی گئی

اسلام آباد: وزیراعظم کی نوجوانو ں کیلئے تربیتی سکیم کے تحت گریجویشن کرنے والے49ہزار سے زائد طلبا کونجی اورسرکاری شعبے کے اداروں میں ایک سال کی انٹرن شپ دی گئی ہے۔سرکاری دتاویز کے مطابق کے مطابق حکومت کی طرف سے یہ اقدام نوجوانوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے کیا گیا ہے جس کامقصد انہیں روزگارکے حصول کے قابل بنانا ہے۔اسی عرصے کے دوران دوسرے متعدددیگر منصوبے بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن میں وزیراعظم کی نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم بھی شامل ہے۔اس سکیم کے تحت اب تک18ارب روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم کی بلاسود قرضہ سکیم کے تحت45اضلاع میں لوگوں کو6ارب روپے سے زائد دیئے گئے ہیں۔وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے ہنرسکھانے کے پروگرام کے تحت اب تک73ہزار627لڑکوں اورلڑکیوں کو تربیت دی گئی ہے۔وزیراعظم کے لیپ ٹاپ کی فراہمی کے پروگرام کے دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں اعلی تعلیمی کمیشن کی تسلیم شدہ جامعات کے باصلاحیت طلبا میں 2لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں۔وزیراعظم کی فیس واپسی تقسیم کے تحت دوہزاربارہ سے دوہزارسترہ تک 6ارب روپے سے زائد جاری کئے گئے ہیں۔اعلی تعلیمی کمیشن نے پسماندہ علاقوں کے مستحق طلبا کو ٹیوشن فیس کی مد میں5ارب74کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
 

مصنف کے بارے میں