ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ وہ مراٹھی فلم میں ضرور کام کرنا چاہیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے ہدایتکار وکرم پھڈنی کی مراٹھی فلم ہرودایانتر کے میوزک لانچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مراٹھی فلم میں ضرور کام کرنا چاہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 10 سال قبل ہدایتکار وکرم پھڈنی نے مجھے فلم کی پیشکش کی لیکن ہر چیزکا ایک وقت مقرر ہوتا ہے اور جب وقت آئے گا تو وہ ضرور فلم میں کام کریں گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔