عمران خان دشمنوں کے ایجنڈے پر وزیر اعظم کو ہٹانا چاہتے ہیں، سعد رفیق

12:55 PM, 12 Jun, 2017

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان دشمنوں کا مہرا ہیں اور ان کے ایجنڈے پر وزیر اعظم کو ہٹانا چاہتے ہیں لیکن ان کو منہ کی کھانے پڑے گی۔  خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مخالفین وزیر اعظم سے عدل کے بجائے انتقام لینا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے نظام عدل نے وزرائے اعظم کو پھانسی اور نااہلی کی سزائیں تو سنائیں لیکن کرپٹ ججوں، جرنیلوں اور صحافیوں پر ہاتھ تک نہ ڈال سکا۔  

یاد رہے وزیراعظم نواز شریف جمعرات 15 جون کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے صبح 11 بجے پیش ہوں گے۔ جے آئی ٹی کا سمن موصول ہونے کے بعد رائیونڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نوازشریف نے کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس کے دوران قانونی ماہرین نے وزیراعظم کو ان کے بیٹوں کی پیشی اور حسین نواز، صدر نیشنل بینک سعید احمد کی درخواستوں سے متعلق بریفنگ دی جبکہ اب تک کی کارروائی پر بھی مشاورت کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں