کوئٹہ میں کانگو وائرس بے قابو، ایک اور مریض ہسپتال پہنچ گیا

11:50 AM, 12 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

کو ئٹہ:  کانگو وائرس دن بدن بے قابو ہونے لگا ۔  فا طمہ جناح ہسپتا ل میں ایک اور مر یض میں کا نگو کے وائر س کی تصدیق ہو گئی۔  نیک محمد نامی مر یض کو 5جون کو کوئٹہ کے علا قے تختا نی با ئی پاس سے تشویشناک حالت میں اسپتال لا یا گیا تھا۔ رواں سال6مریضوں میں کا نگوکے وائرس کی تصدیق ہو ئی ان میں سے 5مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مر یض کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے کرا چی بھیجے گئے تھے۔ کرا چی سے آ نے والی رپو رٹ میں نیک محمد میں کا نگو کے وا ئر س کی تصدیق ہو گئی۔ فا طمہ جناح ہسپتا ل میں کا نگو کے شبے میں 2مز ید مر یض دا خل ہوئے ہیں۔ سیف اللہ نامی 25سالہ مر یض کو قلعہ عبدا للہ جبکہ 38سالہ صمد نامی مریض کو پشین سے لا گیا گیا ہے۔
 ڈا کٹر نصیر محمد کا کہنا ہے کہ رواں سا ل کانگو کے شبے میں 25مریض علاج کے لئے فاطمہ جناح ہسپتال لا ئے گئے،رواں سال 6مریضوں میں کا نگوکے وائرس کی تصدیق ہو ئے جبکہ 5مریض جاں بحق ہو ئے جن میں سے 2مریض کانگو کی تصدیق ہو ئی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں