کابل میں ہونے والے حالیہ خونریز حملوں میں طالبان کے ملوث نہیں،سراج الدین حقانی

کابل میں ہونے والے حالیہ خونریز حملوں میں طالبان کے ملوث نہیں،سراج الدین حقانی

کابل: حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی نے کابل میں ہونے والے حالیہ خونریز حملوں میں طالبان کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔روپوش سراج الدین حقانی نے یہ بات پشتو زبان کے شاذ و نادر آڈیو بیان میں کی ہے، جو پیغام انھوں نے طالبان کی جانب سے اتوار کی رات گئے وائس آف امریکہ کو جاری کیا۔

انھوں نے خصوصی طور پر 31مئی کے ٹینکر ٹرک بم حملے کا حوالہ دیا جو افغان دارالحکومت کے انتہائی قلعہ بند وزیر اکبر خان سفارتی سیکٹر میں واقع ہوا، جس کے بعد کابل میں ایک جنازے کے اجتماع پر تین خود کش حملے ہوئے، جب کہ گذشتہ ہفتے ہرات کے مغربی شہر کی ایک مسجد میں بم حملہ کیا گیا۔اِن تین حملوں میں کم از کم 180افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔

تقریبا اِن تمام حملوں میں ہلاک ہونے والے شہری تھے۔حقانی نے زور دے کر کہا کہ جس کسی نے بھی اِن کی منصوبہ سازی کی اور ان کی شہ پر ہوئے، وہ یقینی طور پرطالبان کی کارستانہ نہیں تھی، نا ہی وہ ملک میں کہیں بھی ایسی حرکات کریں گے، جن سے بے گناہ شہریوں کو نقصان پہنچتا ہو۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.