انسان بمقابلہ گھوڑا، تیز دوڑ کا منفرد مقابلہ

12:17 PM, 12 Jun, 2017

لندن:دنیا بھر میں عا م طو ر پرانسان گھو ڑوں پر بیٹھ کر انہیں دوڑاتے دکھائی دیتے ہیں تاہم برطانیہ میں ایک ایسا مقابلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں انسانوں کو تیز ترین رفتار دوڑتے ہوئے گھوڑوں سے ریس جیتنا ہوتی ہے۔

برطانیہ کے ٹاؤن لیلان ورٹائڈ ویل میں انسانوں اور گھو ڑوں کے درمیا ن تیز دوڑ کے منفرد مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔اس مقابلے میں 50سے زائد گھو ڑوں نے بمعہ گھڑ سوار اور 700پیدل دوڑنے والے شرکا نے حصہ لیا۔مقابلے کے شرکا کو 22میل کے فا صلے کو کم سے کم وقت میں طے کر نا تھا۔انسان بمقا بلہ گھوڑے کے اس دلچسپ مقابلے کا اہتمام 35برسوں سے کیا جا رہا ہے جس میں اب تک صرف دو با ر انسان تیز رفتار گھوڑے کو شکست دینے میں کا میاب ہو سکا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں