نواز شریف ڈرامہ کرنے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے، اعتزاز احسن

11:58 AM, 12 Jun, 2017

لاہور: سینٹر اعتزاز احسن نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز فیملی کی 250 ایکڑ زمین لاہور میں کہاں سے آئی اور اربوں روپے کے تحفے بیٹا، باپ کو کدھر سے بھیجتا ہے۔ قوم کے کان سن سن کر پک گئے ہیں کہ نواز نے 3 نسلوں کا حساب پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پر پارلیمنٹ ہاؤس میں حملہ کروایا گیا جو کہ قابل مذمت ہے ایسے واقعات سے واضح ہوتا ہے کے نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔

سینٹر اعتزاز احسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا پہلے دن سے موقف ہے کہ جے آئی ٹی کی کارروائی اوپن ہونی چاہیئے کیونکہ جے آئی ٹی کا بند کمرے کا اجلاس کا مقصد صرف اور صرف نواز شریف کو فائدہ پہنچانا ہے.

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ آخر کون سا ایسا ملکی سلامتی کا معاملہ ہے جے آئی ٹی کے اجلاس بند کمرے میں ہو رہے ہیں۔ اب نواز شریف بھی قوم کے سامنے ڈرامہ کرنے کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے لیکن بات پیشی کی نہیں بلکہ سچ بولنے کی ہے کہ آخر نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے کیا موقف پیش کرتے ہیں سارا کا سارا معاملے محض 3 گھنٹوں کا ہے لیکن آخر جے آئی ٹی 6، 6 گھنٹے حسین نواز کو بٹھا کر کا کیا پوچھتی ہے کیونکہ ان کے پاس تو کرپشن کا کوئی جواب ہی نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ جھوٹے الزامات لگانا مسلم لیگ ن کے منصوبہ بندی ہے جو کہ گالم گلوچ برگیڈ کیمروں کے سامنے آ کر اپنی اسائمنٹ پوری کرتی ہے۔

یاد رہے وزیراعظم نواز شریف جمعرات 15 جون کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے صبح 11 بجے پیش ہوں گے۔ جے آئی ٹی کا سمن موصول ہونے کے بعد رائیونڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نوازشریف نے کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے دوران قانونی ماہرین نے وزیراعظم کو ان کے بیٹوں کی پیشی اور حسین نواز، صدر نیشنل بینک سعید احمد کی درخواستوں سے متعلق بریفنگ دی جبکہ اب تک کی کارروائی پر بھی مشاورت کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں