سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم زبیر چریا کی درخواست پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر طلب

11:13 AM, 12 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم زبیر چریا کی درخواست کی سماعت عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو مقدمے کی تفصیلات کے ساتھ طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم زبیر چریا کی درخواست کی سماعت کی گئی۔سماعت کے دوران عدالت نے کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شیخ ساجد محبوب کی عدم حاضری پر عدالت کا شدید اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شیخ ساجد محبوب کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو مقدمے کی تفصیلات کے ساتھ طلب کرلیا۔زبیر چریا کی انسداددہشت گردی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ملزم نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کا جج کے سامنے اعتراف جرم بھی چکا ہے۔سانحہ بلدیہ فیکٹری میں 250افراد جاں بحق ہوئے تھے۔مقدمے میں ایم کیوایم کے کارکن رحمان بھولا بھی گرفتار ہیں۔۔پولیس نے ایم کیوایم رہنما روف صدیقی کو بھی شامل تفتیش کررکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں