چیمپینز ٹرافی، پاکستان ،سری لنکا آج دوپہر اڑھائی بجے آمنے سامنے

10:28 AM, 12 Jun, 2017

لندن:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اہم میچ کے لیے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ آج کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا ۔

دونوں ٹیمیں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔پاکستان سری لنکا کو ہراکر آٹھ سال بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔توقع ہے کہ پاکستان انہی گیارہ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گا جس نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔ اس گراﺅنڈ پر ون ڈے کرکٹ میں سری لنکا کا خراب ریکارڈ بھی پاکستان کو نفسیاتی برتری دلارہا ہے۔اسے اس گراﺅنڈ سے سنہری یادیں وابستہ ہیں۔ بھارت کے خلاف بڑا اسکور بنانے والی سری لنکا ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

سری لنکا نے کارڈف میں تین ون ڈے میچ کھیلے ہیں اسے تینوں میں شکست ہوئی ہے۔کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم دنیا کی خطرناک ٹیم ہے۔ اس نے بھارت کے خلاف زبردست کارکردگی دکھاکر سب کو حیران کردیا۔ ہم اس میچ پر مکمل فوکس اور پلان کو عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں۔ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم مختلف روپ میں دکھائی دے رہی ہے۔مکی آرتھر نے کہا ہمیں یقین نہیں تھا بھارت سے میچ جیت سکتے ہیں۔ البتہ جنوبی افریقا کے خلاف معاملہ بالکل الٹ تھا۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ہم کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہیں اور سری لنکا کے خلاف میچ جیت کر اپنے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں واپس لانا چاہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں