ویب ڈسک: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور مشہور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نےشعیب ملک کے 250ویں میچ پروڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب ملک اپنے 250ویں ون ڈے میچ میں عمدہ پرفارم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک اورمیرے خاندان والوں کیلیے یہ خوش کا لمحہ ہے۔
آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ میں شعیب ملک اپنے ون ڈے کیرئیر کا 250 واں میچ کیھلیں گے۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے نہایت اہم ہے۔ جو ٹیم بھی یہ میچ ہارے گی وہ ٹورنمنٹ سے باہر ہو جائے گی۔