حکومت کابڑا فیصلہ ، گندم کی درآمد اورآٹے کی برآمد پر پابندی عائد کردی

10:02 PM, 12 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام  آباد :حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے گندم کی درآمد اورآٹے کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔  وزارت تجارت نے    الگ الگ نوٹیفکیشن  جاری   کردیئے  ہیں۔وفاقی حکومت نے امپورٹ اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز 2022 میں ترامیم کر دی ہیں۔ 

آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت سکیم 2021 کے تحت دی گئی تھی۔

وزارت تجارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی درآمد پرپابندی ہوگی جبکہ درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

موجودہ حکومت نے مارچ میں مشروط طور پر آٹا برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔حکومت نے برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنےکی اجازت دی تھی۔

مزیدخبریں