ثابت ہوگیا کہ ہمارا حق کسی اور کو دیا گیا تھا:علی امین گنڈا پور

08:21 PM, 12 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ  ثابت ہوگیا کہ ہمارا حق کسی اور کو دیا گیا تھا۔وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے  کا بینہ اجلاس کے بعد کہاکہ  ثابت ہوگیا کہ ہمارا حق کسی اور کو دیا گیا تھا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ  ہم نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر ایک اصولی مؤقف اختیار کیا تھا، آج سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمارے موقف کی جیت ہوئی۔

وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق تھیں، آج ہمیں ہمارا حق مل گیا، ثابت ہوگیا کہ ہمارا حق کسی اور کو دیا گیا تھا، مخصوص نشستیں نہ ملنے سے ہمیں اسمبلیوں میں کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ایک ٹیم بن کر کام کیا اور کامیابی حاصل کی، اس دوران بھر پور ساتھ دینے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام کے حقوق کے لئے اسی طرح ایک ٹیم بن کر کام کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں