مون سون کی بارش کا پہلا سپیل ، جل تھل ایک  ہوگیا

 مون سون کی بارش کا پہلا سپیل ، جل تھل ایک  ہوگیا

لاہور، اسلام آباد:لاہور میں مون سون کی بارش کا پہلا سپیل جم کر برسا جس نے جل تھل ایک  کردیا۔ 

اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش سے گرمی کازورٹوٹ گیا، راولپنڈی، ٹیکسلا، حسن ابدال اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ہلکی ژالہ باری سے موسم خنک ہوگیا۔

واساحکام نے لاہور میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں سب سے زیادہ بارش 235 ملی میٹر تاجپورہ میں ریکارڈ کی گئی ہے، پانی والا تالاب 71، فرخ آباد 69، گلشن راوی 133، سمن آباد 120، قرطبہ چوک 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، شملہ پہاڑی،لکشمی چوک، گوالمنڈی، مال روڈ، اسلامپورہ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر بادل جم کر برسے۔

محکمہ موسمیات کے بعد شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سی ٹی او لاہور کے حکم پر انڈرپاسسز اور نشیبی چوکوں پر ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور سمیت تمام شہروں میں نکاسی آب کےلئےفوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عملہ اور افسر پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک فیلڈ میں رہیں، مرکزی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے بلا تعطل کام کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں