انصاف ہونا نہیں چاہیے انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے: رانا ثنا

انصاف ہونا نہیں چاہیے انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے: رانا ثنا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ انصاف ہونا نہیں چاہیے انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ  انصاف ہونا نہیں چاہیے انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتوں کا بے پناہ احترام ہے، ججز بہترین ججز ہیں، ججز نےآئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، یہ آئین دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے۔ان کاکہنا تھا کہ اس فریق کو بن مانگے دیا گیا جو عدالت کے سامنے تھا ہی نہیں، ان ایم این ایز کا بیان حلفی ہے کہ وہ آزاد منتخب ہو کر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔


رانا ثنا کا مزیدکہنا تھا کہ   ایسے فیصلے جو سمجھ سے بالاتر ہوں اور ایسے ابہام کو جنم دے جس سے لوگ بھی کنفیوژ ہوں تو ایسے فیصلے ملک کے مفاد میں نہیں ہوتے، جو فریق عدالت کے سامنے ہو اور جو ریلیف مانگا جا رہا تھا اور انہی کے کاؤنٹر دلائل دوسری طرف سے پیش کیے جارہے ہوں اور اس استدعا سے پرے بن مانگیں فیصلے دیے جائیں تو ان کے نتائج انتہائی افسوسناک ہوتے ہیں۔
رانا ثنا نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سنی اتحاد کے حق میں نہیں آیا، پٹشنر کی طرف سے دلائل دیے گئے، لیکن ان کی استدعا خارج ہوگئی اور اب ایک نیا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آگیا کہ یہ لوگ تو تحریک انصاف کے لوگ تھے، پی ٹی آئی نے اسے کلیم نہیں کیا، ان میں سے 49 لوگوں نے کسی فارم میں لکھا کہ ہمارا تعلق پی ٹی آئی سے ہے تو ان 49 کو تو سمجھے نا کہ یہ تو پکے تحریک انصاف کے ٹکٹ سے ہی منتخب ہوئے ہیں، اگر یہاں تک کی بات ہوتی تو ٹھیک تھا، باقی 41 کا کیا کیا جائے؟ ان سے دوبارہ پوچھا جائے تو ان سے دوبارہ کیوں پوچھا جائے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان 41 سے پوچھنا ہے تو جو باقی بیٹھے ہیں اسمبلی میں ان سے بھی پوچھا جائے، یہ موقع سب کو دے دیں تو سب ہی نئے سرے سے اپنے بیان حلفی داخل کرائیں۔

مصنف کے بارے میں