اسلام آباد : مہنگائی میں 0.11 فیصداضافہ ہوا ہے۔ مجموعی سالانہ شرح 23.33 فیصد ہوگئی۔اعداد وشمار کے مطابق ملک میں ہفتے میں مہنگائی میں 0.11 فیصداضافہ ہوا ہے اور مجموعی سالانہ شرح 23.33 فیصد ہوگئی ہے ۔
ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔حالیہ ہفتے 6 اشیا سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ایک ہفتے میں چکن 16.34 فیصد اور پاوڈر دودھ 6 فیصد مہنگا ہوا۔ دودھ 1.37 فیصد اور دال چنا 3.47 فیصد مہنگی ہوئی۔ حالیہ ہفتے دال مسور اور دال ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 19.47 اور کیلے 2.3 فیصد سستے ہوئے جبکہ آٹا، پیاز، آلو اور انڈے بھی حالیہ ہفتے سستے ہوئے۔