اسلام آباد :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی تسلیم کرتے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی تسلیم کرتے ہیں۔
ان کامزید کہنا تھاکہ امید کرتے ہیں کہ فیصلہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے تعلقات میں بہتری کی جانب قدم ثابت ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نےمزیدکہاکہ انتخابات پورے ملک میں انتخابات مجموعی طور دھاندلی زدہ ہیں لہٰذا پورے ملک میں ازسر نو عام انتخابات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائےاسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی اور ہمارے وہ ارکان جو فیصلےسے متاثر ہوں گے اور وہ ذاتی طور پر اپیل کر سکتے ہیں۔