تحریک انصاف ایک تھی اور ایک رہےگی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو تقویت ملی: بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف ایک تھی اور ایک رہےگی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو تقویت ملی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد :پی ٹی آئی  چیئرمین بیرسٹر گوہر  کاکہنا ہےکہ  تحریک انصاف ایک تھی اور ایک رہےگی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو تقویت ملی۔ پی ٹی آئی  چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ   تحریک انصاف ایک تھی اور ایک رہےگی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو تقویت ملی۔

ان کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہماری مخصوص نشستیں ہمیں الاٹ کرے، پاکستان میں جمہوری قوتوں کےلیےخوشی کا دن ہے۔


 عمر ایوب نے کہا کہ سب کو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان فوری مستعفی ہوں۔


ان کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھتے تھے پی ٹی آئی کے امیدوار کیسے آئیں گے، ہم نے کہا تھا اڈیالہ کے ارد گرد فولاد کی دیواریں بھی بنا لیں تو پی ٹی آئی آئے گی، عمر ایوب نے کہا کہ اگلے وزیراعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔
 

مصنف کے بارے میں