کون سے اختیارات کے تحت کوئی بھی ان تجاوزات کی اجازت دیتا ہے؟،وزیراعلیٰ سندھ   کی میئر اور کمشنر کراچی کو  تجاوزات ہٹانے کی ہدایات

کون سے اختیارات کے تحت کوئی بھی ان تجاوزات کی اجازت دیتا ہے؟،وزیراعلیٰ سندھ   کی میئر اور کمشنر کراچی کو  تجاوزات ہٹانے کی ہدایات

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ نے  میئر اور کمشنر کراچی کو  تجاوزات ہٹانے کی ہدایات  دے دیں۔زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے مسائل پر اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی کو تمام تجاوزات ہٹانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ  ڈی سی اور پولیس ان تجاوزات کو ہٹانے میں بھرپور مدد کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کون سے اختیارات کے تحت کوئی بھی ان تجاوزات کی اجازت دیتا ہے؟ اگر شہر میں تجاوزات جاری رہے تو میں ان علاقوں کے تمام افسران کے خلاف کارروائی کروں گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام پارکنگ پلازا کو فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  غیر قانونی یا سڑکوں پر پارکنگ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سڑکوں پر ملبہ چھوڑ دیا جاتا ہے، جس پر فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری و غیر سرکاری عمارت تعمیر کرنے والے سڑکوں پر ملبہ نہیں ڈالیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں ہدایت کی کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایسے بلڈرز کے خلاف کارروائی کرے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کون سے اختیارات کے تحت کوئی بھی ان تجاوزات کی اجازت دیتا ہے؟ اگر شہر میں تجاوزات جاری رہے تو میں ان علاقوں کے تمام افسران کے خلاف کارروائی کروں گا۔

مصنف کے بارے میں