لاہور:ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے لکژری ریل کار متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے مطابق 4 ریل کاروں پر تقریباً 45 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔
ریلوے کی جانب سے ریل کار 4 مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی جس میں اسلام آباد سے لاہور، لاہور سے فیصل آباد، لاہور سے ملتان اور کراچی سے حیدر آباد شامل ہے۔
سیکریٹری ریلویز سید مظہر علی شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر بتایا کہ لکژری ریل کار پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ملک کے بڑے شہروں کے درمیان چلائی جائے گی۔