یوٹیوب پر صارفین کے لیے ٹک ٹاک کی طرز کے متعدد فیچرز متعارف 

یوٹیوب پر صارفین کے لیے ٹک ٹاک کی طرز کے متعدد فیچرز متعارف 

کیلیفورنیا: یوٹیوب پر صارفین کیلیے  ٹک ٹاک کی طرز کے متعدد فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں  ۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں شارٹس کے لیے نئے فیچرز کا اعلان کیا گیا۔

ان میں سے کچھ فیچرز فوری طور پر صارفین کو دستیاب ہوں گے جبکہ دیگر تک رسائی چند ہفتوں میں ممکن ہوگی۔یوٹیوب شارٹس کا ایک نیا فیچر ٹک ٹاک کے ٹیکسٹ ٹو سپیچ ویڈیو نیریشن سے ملتا جلتا ہے۔اس فیچر کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی وائس اوور کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یوٹیوب شارٹس میں سکرین کے اوپری بائیں کونے پر ایڈ وائس کے بٹن پر کلک کرکے آپ اپنی پسند کی آواز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔فی الحال اس فیچر کے لیے 4 آوازوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ایک اور نیا فیچر آٹو جنریٹڈ کیپشنز کا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے آپ ویڈیو سے نکلے بغیر آٹو جنریٹڈ کیپشنز کو استعمال کرسکیں گے جبکہ مختلف فونٹس اور رنگوں سے کیپشنز کے انداز بھی تبدیل کرسکیں گے۔کمپنی کی جانب سے مائن کرافٹ ایفیکٹس کے ایک نئے سیٹ کو بھی ویڈیو سروس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔


اس سے قبل بھی یوٹیوب شارٹس میں ٹک ٹاک جیسے مختلف فیچرز متعارف کرائے جاچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں