لاہور: سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو مزید 27 نشستیں ملنے کے امکانات ہوگئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ممبران پر مشتمل ہے۔ پنجاب اسمبلی میں 297 اراکین جنرل نشستوں پر منتخب ہوتے ہیں، خواتین کی مجموعی طور پر 66 مخصوص جبکہ اقلیتی 8 نشستیں ہیں۔
تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں 108 ارکان ہیں اور عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 نشستیں مل سکتی ہیں اور 3 اقلیتی نشستیں پنجاب اسمبلی میں ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔