جکارتہ: انڈونیشیا کی نیسڈیم پارٹی کےسابق وزیر زراعت سحر الیاسین لیمپو کو بدعنوانی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیمپو پر 2020 سے 2023 تک عہدے پر رہتے ہوئے اختیارات کے غلط استعمال پر سزا سنائی گئی۔ ان پر 44 ارب سے زائد انڈونیشین روپیہ (تقریبا 27لاکھ ڈالر) رشوت لینے کا جرم ثابت ہوا۔
فیصلہ سناتے ہوئے ججز پینل کے چیئرمین ریانٹو ایڈم پونٹوہ نے کہا کہ 69 سالہ سابق وزیر کو 30 کروڑ انڈونیشین روپیہ (تقریبا 18 ہزار 500 ڈالر) کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔سابق وزیر کی جانب سے جرمانے کی عدم ادائیگی پر انہیں مزید 4 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔