دوران عدت نکاح کیس: سماعت کل صبح    ساڑھے 8 بجے تک ملتوی

دوران عدت نکاح کیس: سماعت کل صبح    ساڑھے 8 بجے تک ملتوی

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت

کل صبح    ساڑھے 8 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  میں ایڈیشنل جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت  کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل صبح    ساڑھے 8 بجے تک ملتوی کردی۔

خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے اپنے دلائل کا آغاز کیا اور استدعا کی کہ ویڈیو ثبوت پیش کرنے کے لیے فرانزک کنفرنٹ کرانے سمیت 21 پوائنٹس زیر غور آتے ہیں ،اس کیس میں دوسری شکایت کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دوں گا ،آج اتنے کافی ،میں اپنے دلائل کل مکمل کرلوں گا۔ 

خاور مانیکا کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ویڈیو ثبوت پیش کرنے کے لیے فرانزک کنفرنٹ کرانے سمیت 21 پوائنٹس زیر غور آتے ہیں، اس کیس میں دوسری شکایت کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دوں گا، روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کرنے کے فیصلے کے بعد ٹرائل 24 دن میں مکمل ہوا۔ 


پی ٹی آئی وکیل عمران صابر نے کہا کہ ایک سوال ہے کہ کیا جلدی ٹرائل رات کے وقت بھی ہوسکتا ہے ؟ جس پر  خاور مانیکا کے وکیل نے کہا کپ یہ عدالت  کی صواب دید ہے کہ وہ جس وقت بھی ٹرائل کرنا چاہے،  آج اتنے کافی ہیں میں اپنے دلائل کل مکمل کرلوں گا ،کل 3 سے چار گھنٹے لوں گا دلائل مکمل کرنے کے لیے۔

 
وکیل خاور مانیکا  نے مزید کہا کہ دو گواہ بانی پی ٹی آئی کے اپنے بندے تھے ،عون چوہدری بانی پی ٹی آئی کے پرسنل سیکرٹری تھے اور مفتی سعید پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن تھے، میں کل عدت اور کچھ ججمنٹس پر دلائل دوں گا۔


بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل ایڈوکیٹ نے کہا کہ اگر ممکن ہو تو یہ اپنے پوائنٹس بتا دیں ہم اس پر جواب الجواب آج دے دیتے ہیں یہ کل دلائل مکمل کرلیں گے، کیس کی پراسکیوشن کے لیے ہمارے پاس دو آپشن تھے کہ دستاویزات یا زبانی طور پر ثابت کرسکیں۔


بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 8 بجے تک ملتوی کردی۔