3 ارب ڈالر قرض پروگرام  کی منظوری،اللہ کا شکر ہے چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں: اسحاق ڈار

10:29 PM, 12 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے  3 ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کرنے کے حوالے سے کہاکہ  شکر ہے کہ چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں لیکن ہمیں کافی انتظار کرنا پڑا۔ 

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف کے  3 ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کرنے کے حوالے سے کہاکہ  شکر ہے کہ چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں لیکن ہمیں کافی انتظار کرنا پڑا۔ 

انہوں نے کہاکہ ہم نویں ری ویو کے لیے 1.9 ارب ڈالرکی  توقع کررہے تھے۔سعودیہ  عرب، یو اے ای ،  نے آٹھ ماہ پہلے وعدہ کیا تھاجو پورا کردیاہے ۔ا ن کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی سوچنا بھی زیادتی ہوگی۔ گذشتہ حکومت نے خلاف ورزی کی سب نے اس کی قیمت ادا کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ کوئی وجہ نہیں کہ نگران حکومت یہ پروگرام مکمل نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے کا سوچنا بھی زیادتی ہوگی، گزشتہ حکومت کی آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی ملک نے قیمت ادا کی،کوئی وجہ نہیں کہ نگراں حکومت یہ پروگرام کامیابی سے مکمل نہ کرسکے۔

اللہ کا شکر ہے چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کچھ عرصہ قبل سعودی عرب، یو اے ای ،چین کا دورہ کیا تھا۔ کوشش ہے کہ مدت پوری ہونے کے بعد نگران حکومت اور آنے والی حکومت کو اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہ ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے حکومت کی مدت پوری ہونے تک زرمبادلہ ذخائر14 سے 15 ارب ڈالر کے درمیان ہوں، سٹیٹ بینک کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر کے درمیان ہونے چاہیے۔

مزیدخبریں