ن لیگ نے   انتخابی دنگل کی تیاریاں شروع کردیں،منشور اور پارٹی بیانئے کے لیے بڑوں نے سر جوڑ لیے

07:10 PM, 12 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: ن لیگ نے انتخابی دنگل کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ منشور اور پارٹی بیانئے کے لیے بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں۔ اس معاملے میں لندن سے میاں نواز شریف سے پارٹی کے سینئر رہنما رابطے میں ہیں ۔پارٹی کی پہلی کوشش یہ ہےکہ سب سے پہلے میاں نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ کیاجائے اس کے بعد پارٹی کے بیانئے پر فوکس کیاجائے ۔

گذشتہ الیکشن میں ن لیگ کا پارٹی بیانیہ ووٹ کو عزت دو تھا۔ تاہم اس بارے میں کچھ مختلف انداز سے سوچا جارہا ہے۔ پارٹی کے رہنمائوں کاکہنا ہے کہ  الیکشن سے قبل میاں نواز شریف کی واپسی سے الیکشن میں پارٹی مضبوط ہوگی۔ 

ن لیگ کے اہم رہنماؤں نے نوازشریف کو پارٹی منشورپربریفنگ دی  ہے۔ن لیگ کی جانب سے انتخابات میں پرامید پاکستان کے عنوان سے الیکشن مہم چلانے پرغورکیا جارہا ہے۔نوازشریف کو پارٹی منشورپربریفنگ دیتے ہوئے رہنماؤں  نےکہا کہ معاشی اہداف، زراعت، امن وامان اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع شامل کئے گئے ہیں۔

منشور میں مہنگائی کے خاتمے،بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع اوربلوچستان میں سرمایہ کاری پر زور دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں منشورکو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں