کراچی:کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مظاہرین کا الیکٹرک کے دفترکے باہر شد ید احتجاج ، لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینادوبھر کردیا۔
کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مظاہرین کا صبر جواب دے دے گیا ہے۔ کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر ڈسٹرکٹ ساؤتھ پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی ۔لیاری کے مکینوں نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دے دیا
مظاہرین کاکہنا تھا کہ بجلی آتی نہیں بل آجاتے ہیں ۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے اوراس وجہ سے پانی کی قلت بھی ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان کاکہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا دارومدار بجلی چوی اور بحران پرہے۔