الیکشن سے متعلق متنازعہ فیصلوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں: ایاز صادق

الیکشن سے متعلق متنازعہ فیصلوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں: ایاز صادق

اسلام آباد:انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ایاز صادق کے زیر صدارت  ہوا۔ اس  اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کمیٹی سفارشات کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

 انتخاباتی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں، سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

 پارلیمانی کمیٹی میں انتخابی اصلاحات پر مجوزہ تجاویز پر سیر حاصل بحث ہوئی، انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے موثر تجاویز کو زیر غور لایا گیا۔ بے شمار چیزیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں کی گئیں۔  سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں الیکشن سے متعلق متنازعہ فیصلوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 

مصنف کے بارے میں