معاشی بوجھ ختم کرنے کے لیے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل   کرنے کافیصلہ

05:13 PM, 12 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  معاشی بوجھ ختم کرنے کے لیے  پاکستان ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل   کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ معاشی بوجھ ختم کرنے کے لیے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔


سی ای اوپاکستان ریلوے پاکستان کا کہنا ہے ریلوے نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر  20 جولائی سے موہنجو ڈارو ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ریلویز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موہنجو ڈارو ایکسپریس 8 اکانومی کوچز پر مشتمل ہو گی، ٹرین براستہ دادو اور حبیب کوٹ چلے گی۔

 موہنجو ڈارو ایکسپریس کی کامیابی کی صورت میں بولان ایکسپریس کوبحال کیا جائے گا تاہم خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو چلانا ابھی کمرشل اعتبار سے موزوں نہیں ہے۔

مزیدخبریں