لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے بجلی بلوں پر سبسڈی واپس لینےکے خلاف درخواستیں خارج کردی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا بجلی بلوں پر سبسڈی دینا یا واپس لینا حکومتی پالیسی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہےکہ عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا سبسڈی واپس لینےکا نوٹیفکیشن قانون کے مطابق ہے، اس کا اطلاق نوٹیفکیشن کے اجرا کے روز سے ہوگا۔