کرکٹ گیندوں سے 270 گرام ہیروئن برآمد، اینٹی نارکوٹکس فورس نے ہیروئن برطانیہ بھجوانے کی کوشش ناکام بنادی

04:33 PM, 12 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے کرکٹ گیندوں میں مہارت سے چھپائی گئی 270گرام ہیروئن قبضے میں لے لی۔ اے این ایف نے ہیروئن برطانیہ بھجوانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ 

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پرشاہراہ فیصل کراچی پرواقع نجی کوریئرکمپنی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران ایک مشکوک پارسل کوچیک کرنے پراس میں موجود کرکٹ گیندوں میں چھپائی گئی 270گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ  ہیروئن 6گیندوں میں چھپائی گئی تھی،  اس حوالے سے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گی ہے۔

مزیدخبریں