آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا فیصلہ آج متوقع

آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا فیصلہ آج متوقع
سورس: File

اسلام آباد: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج ہو گا۔3 ارب اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ میں سے پہلی قسط کا فیصلہ آج رات متوقع ہے.

ذرائع  وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کے ساتھ طے پانے والے 3 ارب ڈالر دینے سے متعلق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا۔اجلاس میں اسٹینڈ بائی معاہدے  کی منظوری د یئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  ایگزیکٹو بورڈ  اجلاس میں اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی منظوری کی شرط پوری کرنے کا معائنہ کیا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی جانب سے آئی ایم کی آخری ڈیمانڈ بھی پوری کر دی گئی ہے۔  

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پایا۔ آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ تھی کہ 8 ارب ڈالر امپورٹ اور قرضہ واپسی کا انتظام کیا جائے، پاکستان نے  آئی ایم ایف کو اس رقم کی دستیابی کی یقین دہانے کرا دی ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں یقین دہانی کی صحت کا جائزہ لے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اس معاہدے کی منظوری آج دے دے گا اور پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط مل جائے گی۔  وزارت خزانہ کو امید ہے ماضی کی طرح مزید انتظار نہیں کرایا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں