ڈالر مزید سستا، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہو گیا

 ڈالر مزید سستا، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہو گیا
سورس: File

کراچی:  سعودی عرب سے 2ارب ڈالر ملنے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے۔  انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپیہ مضبوط ہو گیا۔ اسٹاک ایکس چینج بھی اوپر جانے لگی۔

ڈالر 1روپیہ 82پیسے کم ہو کر 276روپے 75پیسے کا ہوگیا  جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 280 روپےکا ہوگیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ۔ 100 انڈیکس میں 264پوائنٹس کا اضافہ ہونے سےانڈیکس 45ہزار 420پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔

واضح  رہےکہ سعودی عرب ن کی طرف سے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا نے کے بعد تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔